سرگودھا: اشتہاری ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک

sargodha

sargodha

سرگودھا میں اشتہاری ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گیا۔ ملزم عبدالستار عرف مکھن گجر قتل اغوا برائے تاوان جیسی سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔  سرگودھا پولیس نے تھانہ بھیرہ کے علاقے میں ملزم کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کردی ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم عبدالستار عرف مکھن گجرموقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔