سری لنکا میں ہنگامی قوانین کی جگہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کا نفاذ

Sri Lanka Rajapaksa

Sri Lanka Rajapaksa

سری لنکا کی حکومت نے زمانہ جنگ سے ملک پر نافذ سخت ہنگامی قوانین منگل کی رات کو ختم کردیے ہیں لیکن ان کی جگہ انسداد دہشت گردی ایکٹ یعنی پی ٹی اے کے نام سے نئے ضابطوں کا اطلاق کردیا ہیجن کے تحت حکومت کو ہنگامی قوانین کے تحت حراست میں لیے گئے مشتبہ افراد کو قید میں رکھنے کا اختیار مل گیا ہے۔وزیر انصاف رف حکیم نے بدھ کے روز کہا کہ ہنگامی قوانین اٹھائے جانے کے زیر حراست  تقریبا 1200 افراد کی جلد رہائی کا امکان ہے۔لیکن  اس اعلان کیچندگھنٹوں کے بعد اٹارنی جنرل موہن پیئرس نے کہا کہ کوئی بھی مشتبہ شخص رہا نہیں ہوگا اور ہنگامی قوانین کے خاتمے سے بھی  کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے کے نئے ضابطے حکومت کو گرفتار رکھے جانے والے مشتبہ افراد کی تعداد ظاہر نہ کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔سری لنکا کے صدر مہندرا راجاپاکسا نے پچھلے ہفتے پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں ہنگامی قوانین کے خاتمے کی طرف پیش قدمی کرنے کا اعلان کیا تھا۔  صدر کا کہناتھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ 2009 میں تامل ٹائیگر باغیوں کی شکست کے  نتیجے میں خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد اب ان قوانین کی ضرورت باقی نہیں رہی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پابندیوں کے خاتمے سے ملک کو جمہوری انداز میں آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔