سندھ اسمبلی : ایم کیو ایم کو اپوزیشن نشستیں الاٹ

sindh assembly
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن نشستیں الاٹ کر دی گئی ہیں ۔ایم کیو ایم کے رہنما سید سردار احمد کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اراکین کوترتیب وار سیٹوں پر بٹھانے کیلئے فہرست سیکریٹری اسمبلی کو پیش کردی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں سردار احمد نے بتایا کہ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کو اپوزیشن نشستیں الاٹ کر دی گئی ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم حقیقی اپوزیشن کاکردار ادا کریں گے اور فرینڈلی اپوزیشن کی کوئی گنجائش نہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ قانون سازی سے متعلق بل کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کے بعد ہی عوام کے فائدے میں جو فیصلہ ہو گا کریں گے ۔ اس موقع پر رضا ہارون کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کے لئے تین چار نام زیر غور ہیں اور آج رات تک کسی حتمی نام کا اعلان کردیا جائے گا ۔