سونے کی قیمت میں چھ سو روپے تولہ کمی

Gold Price

Gold Price

کراچی(جیوڈیسک)عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں چھ سو روپے تولہ کمی کر دی گئی۔

جس کے بعد سونے کی قیمت تریسٹھ ہزار ایک سو روپے سے گر کر باسٹھ ہزار پانچ سو روپے کی سطح پر آ گئی۔ دس گرام سونے کی قیمت بھی پانچ سو چودہ روپے کمی کے بعد تریپن ہزار پانچ سو اکہتر روپے کی سطح پر آ گئی۔

آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت پچیس ڈالر کی کمی کے بعد سولہ سو پہچتر ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔