سپریم کورٹ بار کے انتخابات کے لیے پولنگ جاری

supreme court

supreme court

سپریم کورٹ بار کے ا نتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔ صدارت کے لیئے سندھ کے دو امیدواروں رشید اے رضوی اور یاسین آزاد کے مابین مقابلہ ہو رہا ہے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2011-12 آج منعقد ہورہے ہیں جس میں کراچی سے دو امیدواروں یاسین آزاد اور رشید اے رضوی کے درمیان صدارت کے عہدے کیلئے ون ٹو ون مقابلہ ہورہا ہے ۔ انتخابات میں حامد خان گروپ، پروفیشنل گروپ رشید اے رضوی جبکہ آزاد اور دیگر گروپس یاسین آزاد کی حمایت میں سرگرم ہیں۔ اسلام آباد راولپنڈی سے محمد اکرم چوہدری کے گروپ نے بھی یاسین آزاد کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
انتخابات میں کل 2251 ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ان ممبران میں سے 1150 کا تعلق لاہور سے ہے۔ سیکرٹری کے عہدے کیلئے تین امیدوار چوہدری مقصود احمد، محمد اسلم زار اور محمد افتخار شاہ میدان میں ہیں۔ نائب صدر پنجاب کی نشست کیلئے طاہر چوہدری، عمرانہ پروین بلوچ، ندیم حسین ملک، سندھ کی نشست کیلئے شفاعت حسین، سید جمیل احمد، کے اے وہاب، بلوچستان کی نشست کیلئے جہانزیب خان، مشتاق احمد انجم اور کے پی کے کی نشست کیلئے محمد عارف خان اور ناصر محفوظ خان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ فنانس سیکرٹری کیلئے تین امیدوار فیاض احمد رانا، محمود احمد شیخ اور شہریار اقبال قاضی کے درمیان مقابلہ ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری کیلئے عبدالرحمن ملک، کنور اقبال اور سردار عبدالمجید کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ ایگزیکٹو ممبران کے عہدوں کیلئے الیکشن ہوگا۔ الیکشن میں ریٹرننگ افسر کے فرائض افراسیاب خان چوہدری انجام دے رہے ہیں۔