سیلاب کا پانی نکالنے کیلئے پمپس فوری فراہم کیے جائیں،صدر

zardari

zardari

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں سیلاب کا پانی نکالنے کیلئے فوری طور پر پمپس فراہم کئے جائیں۔ کراچی میں صدر نے صوبہ سندھ کے آٹھ اضلاع کی ویڈیو کانفرنس بھی کی جس میں اراکین اسمبلی کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل پر صدر کی وفاقی وزیر پانی و بجلی کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں پانی کی نکاسی کیلئے خصوصی پمپس فراہم کئے جائیں،متاثرہ علاقوں میں مقرر کئے گئے پندرہ کوآرڈنیٹرز اپنے اپنے اضلاع میں جا کر سیلاب کے پانی کی نکاسی کو مانیٹر کریں اور دو روز میں رپورٹ پیش کی جائے۔
صدر سے مالیاتی کمپینوں کے وفود نے بھی ملاقات کی ،بات چیت میں صدر نے کہا کہ ۔بیرون ملک پاکستانیوں کو مناسب ترغیب دے کر زرمبادلہ کی آمد کو پندرہ ارب ڈالر کیا جاسکتا ہے ۔ملک کی انشورنس کمپنیاں فصلوں کی انشورنس پالیسیاں متعارف کرایں ، جبکہ اسٹاک ایکسچینج کمپنیاں انفرااسٹرکچر کے منصوبے پر سرمایہ کاری کریں ،صوبائی وزیر خزانہ اسٹاک ایکسچینج کے نمائندوں سے مل کر پبلک پرائیوٹ کے سیکٹر کے نمائندوں کو پارٹنر شپ کے منصوبے کو حتمی شکل دیں۔