شام: تازہ جھڑپیں، 8 فوجی اور 5 احتجاجی مظاہرین مارے گئے

syria

syria

شام میں تازہ جھڑپوں کے دوران آٹھ فوجی اورپانچ مسلح مظاہرین مارے گئے،جب کہ برطانوی مبصرین کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 23 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق تازہ جھڑپیں وسطی شہر ہومز میں ہوئیں،جہاں سیکورٹی فورسز اور مظاہرین میں دوبدو لڑائی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق پانچ مسلح مظاہرین کو ہلاک کردیا گیا اور درجنوں گرفتار کرلیے گئے جب کہ جھڑپوں میں درجنوں فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔برطانوی مبصرین کے مطابق اکیس افراد ہومز اور دو، سرمین میں مارے گئے۔