صادق آباد : کراچی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مبینہ ملزم گرفتار

police

police

صادق آباد پولیس نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مبینہ ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ سٹی تھانہ صادق آباد کے اے ایس آئی الطاف حسین کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزم کا نام طاہر اعوان ہے اور وہ کراچی کے علاقے الفلاح تھانے کا اشتہاری ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ٹی شرٹ اور ٹوپی پہنی ہوئی ہے اور اس کا تعلق ایک سیاسی پارٹی سے ہے۔
ملزم کو صادق آباد کی مظہر فرید کالونی سے حراست میں لیا گیا۔ کراچی پولیس کے مطابق ملزم اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب ہے اور اشتہاری ہے۔