صدر کا مواخذہ ایک مفروضہ ہے۔ رحمان ملک

rehman malik

rehman malik

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کا مواخذہ ایک مفروضہ ہے۔ حسین حقانی کے موبائل فون کے بارے میں ان سے پوچھا جائے۔
نیشنل پولیس اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پیش ہونے والی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی جائیگی۔ این آر او کا معاملہ عدالت میں ہے اس پر بات نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ منصور اعجاز پاکستان آئے تو مکمل سیکورٹی دی جائیگی۔