صدر کا کچھ دیر میں خیبر پختونخوا اسمبلی سے خطاب ، سیکیورٹی سخت

Khyber Pakhtunkhwa Assembly

Khyber Pakhtunkhwa Assembly

صدر آصف علی زرداری کے خیبر پختونخوا اسمبلی سے کچھ دیر میں خطاب کریں گے۔ اس موقع پر شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ مال روڈ اور خیبر روڈ پر اضافی ٹریفک پولیس اور سیکیورٹی اہلکار گشت کررہے ہیں جو باقاعدہ چیکنگ کے بعد لوگوں کو کینٹ ایریا میں جانے کی اجازت دے رہے ہیں۔

گورنر ہاؤس پر تعینات پولیس اہلکاروں کے علاوہ صوبائی اسمبلی کے باہر بھی اضافی سیکورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ صدر زرداری کے اسمبلی میں اجلاس سے خطاب کے دوران مال روڈ اور خیبر روڈ پر ٹریفک بند کر دی جائے گی ۔ارکان اسمبلی کی گاڑیاں بھی اسمبلی کی بجائے نشتر ہال کی پارکنگ میں کھڑی کی جائینگی۔