طالبان افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کو بحال کریں: جان کیری

John Kerry

John Kerry

کابل (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان کیری کا کہنا تھا کہ کابل اور واشنگٹن حکام طالبان کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امن عمل میں طالبان کی شرکت سے تشدد کی کارروائیاں بند کرنے میں مدد ملے گی۔

افغان طالبان نے گزشتہ ہفتے کابل حکومت سے مذاکرات سے انکار کر دیا تھا۔ وزیر خارجہ کیری نے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کی۔