علم کے بغیر کائنات نامکمل ہے اورالفلاح سکالرشپ سکیم جیسے ادارے علم کی جو خدمت کر رہے ہیں قابل تحسین ہیں۔عبدالجبار شاہین

ملکہ(زاہد مصطفی اعوان )کمشنر گوجرانوالہ عبدالجبار شاہین نے کہ ہے کہ علم کے بغیر کائنات نامکمل ہے اورالفلاح سکالرشپ سکیم جیسے ادارے علم کی جو خدمت کر رہے ہیں قابل تحسین ہیں۔گذشتہ روز الفلاح سکالرشپ شکیم کے 13ویں سالانہ کنونشن میں بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم من حیث القوم غیر ذمہ دار ثابت ہوئے ہیں۔ہمارے استاد کا کام کرنے کہ جی ہی نہیں چاہتا۔ہمارے اساتذہ اپ ڈیٹ نہیں ہیں ہمارے بچے بورڈز میں پوزیشنز حاصل کرتے ہیں لیکن وہ معاشرے کو کچھ بھی ریٹرن نہیںکرپاتے۔ہمیں تعلیم کے حصول کے ساتھ معاشرے کے لئے کارآمد شہری بھی بننا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں الفلاح سکالرشپ سکیم کے نصب العین، 13سالہ مثالی کارکردگی اور صاف شفاف طریقہ کار سے بہت متاثر ہوا ہوں۔معاشرے کے مخیر حضرات کو ایسے ادروں سے مالی تعاون کرنا چاہیے۔کنونشن سے خاطب کرتے ہوئے الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے کہ کہ تعلیم ہی کی بدولت انسان ترقی کی منازل بآسانی طے کرسکتا ہے۔تعلیم ہر حال میں ہماری ترجیھ اول ہونا چاہیےْدین اسلام بھی تعلیم کی اہمیت اور فضیلت کا درس دیتا ہے۔کنونشن کے صدارتی خطا ب میں ماہنامہ اردو دائجسٹ کے ایڈیٹر اختر عباس نے کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ بڑے بڑے کام کرنے والے لوگ یورپ اور مغربی ممالک میں ہی پیدا ہوتے ہیں لیکن آج الفلاح سکالرشپ سکیم کا کنونشن اور کارکردگی دیکھ کے مجھے لگتا ہے کہ ایسے لوگ پاکستان میں کھاریاں اور چنن جیسے علاقوں میںبھی پیدا ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے دلوں سے لالچ کو ختم کرنا ہوگا۔ہر کام اللہ کی خوشنودی اور رضا کے حصول کے لئے کرنا ہوگا۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے میاں عبدالشکور نے کہا کہ پاکستانی قوم میں ایثار کاجذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے تعلیم کے فروغ کے لئے مخیر حضرات کا مالی تعاون قابل ستائش ہے۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین سید ثقلین حیدر رضوی نے کہا کہ اس وقت ہم ذہین مگر ملی مسائل کا شکار ایک ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کو وظائف فراہم کررہے ہیں جبکہ 199بچے اپنی تعلیم مکمل کرکے باعزت روزگار حاصل کرکے معاشرے میں اپنا نام پید اکرنے کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں جن میں 23ڈاکٹرز،24انجیئیرز،24 ڈی ای اے اور 12 ماسٹرز ڈگری ہولڈرز بن چکے ہیں۔ہم اس مشن کو آگے بڑھائے جا رہے ہیں ۔ ہم تحصیل کھاریاں سے گوجرانولہ ڈویژن اور پھر مختلف اضلاع تک اپنا نیٹ ورک بڑھا رہے ہیں۔تقریب میں ڈی سی اور گجرات نوازش علی۔اسسٹنٹ کمشنرز،اعلیٰ انتظامی افران،سیاسی سماجی اور تعلیمی شخصیات سمیت ملک بھر سے طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ALFALAH SCHOLARSHIP SCHEME

ALFALAH SCHOLARSHIP SCHEME