عوامی ایکسپریس:20کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیاگیا

Railway

Railway

پاکستان : (جیو ڈیسک) بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اٹک ریلوے اسٹیشن پر ٹرین میں دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنا دی، عوامی ایکسپریس میں بیگ سے ملنے والے بم کوناکارہ بنا دیا گیا۔

کراچی سے پشاور جانیوالی عوامی ایکسپریس سے ایک مشتبہ بیگ ملا جسے اٹک ریلوے اسٹیشن پر اتار لیا گیا، مشتبہ بیگ ملنے پر پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا جس نے دو گھنٹے بعد ریلوے اسٹیشن پہنچ کر بیس کلو وزنی دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا دیا۔

پولیس کے مطابق بیگ میں بم بنانے کیلیے دھماکا خیز مواد کے علاوہ بال بیئرنگ کا بھی استعمال کیا گیا، عوامی ایکسرپس کو کلیئر کر کے پشاور کے لئے روانہ کر دیا گیا۔