فرنچ اوپن،ٹیم اعصام الحق کا آج برائن بردارز سے ٹکراؤ

Tennis

Tennis

پیرس: (جیو ڈیسک) فرنچ اوپن مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں آج پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ڈچ پارٹنر جین جولین راجرز کا سامنا امریکا کہ برائن برادرز سے ہوگا۔

فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈ سلیم کے مینز ڈبلز کیٹیگری میں بوب اور مائیک برائن پر مشتمل امریکی بھائیوں کی جوڑی کو ایونٹ کی فیورٹ ٹیم قرار دیا گیا ہے۔

اعصام اور جولین راجرز کی جوڑی نے اس سے قبل میڈرڈ ماسٹرز کے دوسرے راؤنڈ میں برائن برادرز کو اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔ پاکستانی ٹینس اسٹار کیلئے یہ پہلا موقع ہے کہ وہ فرنچ اوپن کا سیمی فائنل راؤنڈ کھیل رہے ہیں۔

اگر اعصام الحق نے برائن برادرز کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی تو وہ لندن اولمپکس کیلئے بھی کوالیفائی کرلیں گے۔