فیصل آباد کی خبریں 3/10/2017

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : پاکستان تحریک انصاف این اے 75 امیدوار قومی اسمبلی سینئر رہنما ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نصیر احمد ہندل نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی احتساب عدالت میں پیشیاں دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں نے کہا کہ لندن یاتر ا سے شریف برادران کو کچھ نہیں ملے گا ،لاہور کے ضمنی الیکشن میں پوری طاقت جھونک کر بھی ن لیگ 30ہزار ووٹ کم حاصل کرسکی جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار کوبڑی تعداد میں عوام کی حمایت حاصل ہونے سے واضح ہوتا ہے کہ لاہور اب مسلم لیگ ن کا قلعہ نہیں رہا آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف ملک بھر سے بڑی کامیابی حاصل کریگی ،انہوںنے چیئر مین عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کے باعث عمران خان قوم کی نظروں میں ہیرو بن چکے ہیں ،انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ 62ون ایف کے تحت نواز شریف تاحیات نااہل قرار دے چکی ہے پارٹی عہدہ رکھنے کیلئے قانون کا اطلاق مستقبل سے ہوگا ۔

فیصل آباد( ) چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری صدر انجمن تاجران گلستان مارکیٹ صدر میاں ظفر اقبال نے کہا ہے کہ نے کہا کہ افغانستان کا امن پورے خطے کیلئے ناگزیر ہے۔ دیرپا امن کیلئے ضروری ہے کہ عالمی طاقتیں سیاسی مقاصد سے بالا ہو کر سنجیدگی سے اس مسئلے کا حل نکالیں۔ اس حقیقت سے ہر کوئی واقف ہے کہ افغان سرزمین کو کس طرح اپنے اہداف کے حصول کیلئے استعمال کیا گیا اور پھر تنہا چھوڑدیا گیا جس کی وجہ سے حالات دن بدن بگڑتے چلے گئے۔ اس سارے کھیل میں سب سے زیادہ نقصان ہمیں اُٹھانا پڑا، ہزاروں کی تعداد میںہمارے شہری مر بھی رہے ہیں اور دہشتگردی کا موردالزام بھی ہمیں ٹھہرایا جا رہا ہے۔ جب تک عالمی سطح پر شدت پسند تنظیموں کی فنڈنگ کا سلسلہ نہیں روکا جاتا تب تک یہ مسئلہ مکمل طور پر حل نہیں ہو سکتا ۔

فیصل آباد( )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمائوں رزاق ملک ‘ نواز ملک چیئرمین سیس ی147ارشد گجر مسلم لیگ ن سٹی نائب صدر فیصل آباد ایم ڈی جٹا نے کہا ہے کہ نواز شریف نے عدالت میں پیش ہوکر عدالتی تقدس کو بحال کردیا۔ مسلم لیگ (ن) اداروں کی خودمختاری پر یقین رکھتی ہے لیکن کچھ عناصر عدلیہ اور حکومت کے مابین دراڑ ڈالنے اور شریف برادران کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے پاکستان کی ترقی روکنا چاہتے ہیں۔ سی پیک پاکستان کیلئے اہم ترین منصوبہ ہے جس پر پوری دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں اور ملک دشمن عناصر یہ چاہتے ہیں کہ شریف برادران کی ملک دوست قیادت کو ہٹا کر سی پیک منصوبے کو متاثر کیا جائے لیکن پاکستان کے عوام ملک دشمن عناصر کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ارشد گجر نے کہا کہ سونامی خان مغربی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن این اے 120 میں جس طرح عوام نے نواز شریف کو کامیاب کروایا آئندہ الیکشن میں بھی سونامی خان کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ ایم ڈی جٹا نے کہا کہ نواز شریف نے وطن واپس آکر وزیراعظم کا خواب دیکھنے والے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ پی ٹی آئی نے نواز شریف کی وطن پر خوب سیاسی دوکانداری چمکائی اور ہمیشہ کی طرح عوام کو گمراہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی لیکن نواز شریف پاکستان کے مقبول ترین عوامی لیڈر ہیں اور عوام کے دل ان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

فیصل آباد ( ) پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کی مضبوطی اور کامیابی کا سہرا خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے سر پر ہے کیونکہ ان کی بہترین پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب دیگر صوبوں سے بہتر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران آڑھتیان غلہ منڈی صدر حاجی آصف اسلم’ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن’ نائب صدر’ چیئرمین سی سی10 رانا ایوب اسلم منج نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پنجاب تعلیم کا اعلیٰ معیار صحت کی بہترین سہولیات مفت ادویات اور ملک کی تعمیر وترقی ضروریات زندگی کی تمام بنیادی سہولیات موجود ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا خواب ہے کہ صوبہ میں ہر بچہ تعلیم حاصل کر کے غریبوں کو صہت کی بہترین جدید سہولیات میسر ہوں گی اور فیصل اباد کی تعمیر وترقی جال بچھائیں ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب غریب عوام کے لیے اپنے سینے میں درد رکھتے ہیں اس لیے تو پنجاب پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آباد کا مضبوط قلعہ ہے۔