فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کمی

Gold

Gold

سندھ : (جیو ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونا مزید سستا ہو گیا۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت تین سو روپے کی کمی سے ستاون ہزار روپے، جبکہ دس گرام کی قیمت دو سو ستاون روپے کی کمی سے اڑتالیس ہزار آٹھ سو ستاون روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں بارہ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔