قومی ٹوئنٹی ٹوئنٹی: آج سیمی فائنل کھیلے جائیں گے

T20

T20

قومی ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں آج لاہور ایگلز کا مقابلہ سیالکوٹ اسٹالینز سے اور پشاور پینتھرز کا مقابلہ راولپنڈی ریمز سے ہوگا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جمعہ کو آخری گروپ میچ میں پشاور پینتھرز نے کراچی ڈولفنز نے انتیس رنز سے ہراکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
پشاور نے سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو ستتر رنز بنائے ۔ رفعت اللہ مہمند نے بیالیس رنز بنائے۔زوہیب خان تینالیس رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ کراچی کے رومان رئیس،شاہد آفریدی اور فراز خان نے دو، دو وکٹیں لیں۔جوابی اننگز میں کراچی ڈولفنز نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اڑتالیس رنز بناسکی۔ وکٹ کیپر سرفراز احمد سینتیس رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ شاہد آفریدی صرف انیس رنز بناسکے۔ پشاور کے نعمان حبیب نے تین جبکہ ناصر احمد اورزوہیب خان نے دو،دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔