لاہور، اداکارہ میرا کے گھر پولیس کا چھاپہ، میرا فرار

Meera Pak

Meera Pak

اداکارہ میرا،ان کی والدہ اور بھائی پر عمران شاہ نامہ شخص پر تشددکرنے کے الزام میں مقدمہ درج،گرفتاری کیلئے پولیس کا چھاپہ، میرا فرار ہو گئیں۔ لاہور میں تھانہ ڈیفینس بی ایریا میں عمران شاہ نامی شخص نے اداکارہ میرا کے بھائی اور ان کی والدہ شفقت زہرہ اور دونامعلوم افراد پر اغوا اور تشدد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرایا ہے۔
عمران شاہ کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا کے بھائی اور اس کے ساتھیوں نے اسے اغوا کرنے کے بعد اداکارہ میرا کی رہائش گاہ پرقید کرکے اس پر تشدد کیا۔عمران شاہ کا کہنا تھا کہ اس کی بہن ادکارہ میرا کے بھائی احسن کی سابقہ بیوی ہے اور اب اداکارہ میرا اور اس کے اہل خانہ اس کے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ پولیس نے رات گئے ادکارہ میرا کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔