لاہور شہر کے تمام سی این جی اسٹیشن 3 روز کیلئے بند

cng closed

cng closed

گیس لوڈ مینجمینٹ کے تحت لاہور شہر کے تمام سی این جی اسٹیشن آج سے تین روز کیلئے بند رہینگے ،جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا۔ گیس لوڈ مینجمینٹ کے تحت آج صبح 6 بجے سے بدھ کی شام 6 بجے تک لاہورساہیوال اور شیخوپورا کے تمام سی این جی اسٹیشن پر گیس کی فراہمی بند رہیگی عوام کا کہنا ھیکہ کاروباری ہفتے کے آغاز کیساتھ ہی تین روز گیس کی بندش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے .دوسری جانب سی این جی انڈسٹری سے وابستہ افراد کا کہناھیکہ اگر حکومت نے گیس کے بحران پر قابو نہ پایا تو اربوں روپوں سے بنائی گئی لاگت کی انڈسٹری تباہ ہو جائینگی۔