لاہور : پنجاب میں حکومت اور گورنس نام کی چیز نہیں۔ بابر اعوان

babarلاہور : پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت اور گورنس نام کی کوئی چیز نہیں صوبے میں شخصی راج قائم ہے۔
ڈاکٹر بابر اعوان الحمرا ہال میں معروف دانشور اجمل نیازی کی کتاب کی تقریب پزیرائی میں شرکا سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سمیت سیاسی اور ادبی شخصیات موجود تھیں۔
بابر اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ ن امریکہ میں جعلی سروے چھپوا کر اپنی مقبولیت کا پروپیگنڈہ کر رہی ہے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں ۔انھوں نیکہا کہ پاکستان کی سالمیت کے خلاف بولنے والوں کو میڈیا میں بھر پور کوریج دی جاتی ہے کچھ لوگ جان بوجھ کر مایوسی پھیلا رہے ہیں ڈاکٹر بابر اعوان نے مطالبہ کیا کہ پنجاب میں بلدیاتی اور سٹوڈنٹ یونیز کے انتخابات کروائے جائیں۔