لاہور: کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، خود کش جیکٹ برآمد

arrest

arrest

لاہور کے علاقہ میں رائیونڈ روڈ سے ایک مبینہ دہشت گرد سعد اللہ کو گرفتار کر لیا گیا جس کے قبضے سے 16کلوگرام بارودی مواد اور ایک خود کش جیکٹ برآمد ہوئی۔
ذرائع کے مطابق حساس ادارے نے فون کال ٹریس کرکے ایک گھر میں چھاپہ مار کر مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کیا جس کا تعلق کالعدم مذہبی تنظیم سے بتایا جاتا ہے ۔ گرفتار دہشتگرد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ ابتدائی تفتیش میں دہشت گرد نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے کسی امام بار گاہ کو نشانہ بنانا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سے مزید انکشافات سامنے آسکتے ہیں۔