لیاری آپریشن جاری، فائرنگ کا تبادلہ، ایک شخص جاں بحق

Lyari operation

Lyari operation

کراچی : (جیو ڈیسک) لیاری میں پولیس اور ایف سی نے پھر کارروائی شروع کر دی۔ مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری، لیاری جنرل ہسپتال کے قریب فائرنگ سے1 شخص جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا۔ ہلاکتوں کی تعداد 7 ہو گئی۔

سورج طلوع ہوتے ہی لیاری میں فائرنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا۔ پولیس اور ایف سی کو جرائم افراد کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ چیل چوک اور اس کے اطراف میں پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے لیکن شر پسندوں پولیس کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے فائرنگ کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ علاقہ مکین گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ لیا ری کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے۔

پولیس اور ایف سی کے تازہ دم دستے لیاری کیمختلف علاقوں میں داخل ہو گئے ہیں گزشتہ روز لیاری میں فائرنگ کے واقعات میں 6افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس آپریشن کے دوران گینگ وار کا اہم ملزم بھی مارا گیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء نبیل گبول حملے میں محفوظ رہے۔