لیاری: جرائم پیشہ افراد کا پولیس موبائل پرحملہ، اہلکار جاں بحق

lyari

lyari

کراچی : (جیو ڈیسک)کراچی کے علاقے لیاری میں سی آئی ڈی پولیس کی کارروائی کے دوران جرائم پیشہ افراد نے موبائل پر دستی بم سے حملہ اور فائرنگ کی۔ حملے کے نتیجے میں ایک سب انسپکٹر انوار لودھی سمیت تین پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں ہیڈکانسٹیبل الطاف زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

سی آئی ڈی پولیس موبائل پر حملہ لی مارکیٹ کے قریب ٹیلی فون ایکسچینج کے سامنے کیا گیا۔زخمی پولیس اہلکاروں کو سول اسپتال سے لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کیا ہے۔