لیبیا: سابق آمر قذافی کی ہلاکت کی تصاویر جاری

kazzafi dead

kazzafi dead

لیبیا کے سابق آمر معمر قذافی کی ان کے آبائی شہر سرت میں ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ان کی لاش مصراتہ پہنچا دی گئی ہے جبکہ لاش کی تصاویر بھی جاری کر دی گئی ہیں لیبیا میں قومی عبوری کونسل کے جنگجووں نے سرت شہر کے مرکزی علاقے پر قبضہ کر نے کے بعد وہاں پر اپنا جھنڈا گاڑ دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق معمر قذافی کو ان کے آبائی شہر سرت میں واقع رہائش گاہ پر باغی فوج کے کمانڈرز نے شدید زخمی حالت میں گرفتار کیا ۔اطلاعات کے مطابق قذافی نے ایک گھڑے میں پنا ہ لے رکھی تھی۔
جنگجوں نے دعوی کیا ہے کہ سابق آمر گولی نہ مارنے کی التجا کر رہے تھے ۔ پہلے ان کی زخمی ہونے کی ایک تصویر میڈیا پر جاری کی گئی تاہم بعد میں ایک اور تصویر جاری ہوئی جس میں وہ دم توڑ چکے ہیں ۔آخری اطلاعات تک معمر قذافی کی لاش سرت سے مصراتہ پہنچا دی گئی ہے جہاں وہ ایک مسجد میں رکھی گئی ہے۔