مدینہ منورہ میں بس حادثہ، 18 افراد جاں بحق

medina

medina

مدینہ منورہ میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں اٹھارہ مسافر جاں بحق جبکہ بتیس زخمی ہوگئے ہیں۔ سعودی اخبار کے مطابق بس کو حادثہ مدینہ منورہ کے جنوب میں داہ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
بس میں غیر ملکی افراد سوار تھے جبکہ ٹرک میں محنت کش سوار تھے۔ حادثے کے نتیجے میں اٹھارہ مسافر جاں بحق ہوئے۔ سعودی پولیس کے متعدد زخمیوں کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے جبکہ بیس زخمیوں کو شاہی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔