مذاکرات کا حصہ بنایا جائے، مسئلہ کشمیر کا حل ابھی دور ہے: میر واعظ

Mirwaiz Umar Farooq

Mirwaiz Umar Farooq

کراچی(جیوڈیسک) حریت کانفرنس کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کا کہنا ہے عالمی برادری پاکستان اور بھارت پر زور دے کہ بات چیت میں کشمیری قیادت کو بھی مذاکرات کا حصہ بنایا جائے۔

کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر واعظ عمر فاروق نے کہا کشمیر کا مسئلہ سیاسی مسئلہ ہے اس لیے پاک بھارت مذاکرات میں کشمیری رہ نماں کوبھی شریک کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر پر حکومت پاکستان اپنی سفارتی کوششیں تیز کرے۔ انہوں نے کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرپا امن مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر ممکن نہیں۔ میر واعظ عمر فاروق نے کہا پچھلے کئی سال سے پاکستان اور بھارت میں بات چیت ہورہی ہے ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم چاہتے کہ پاکستان میں استحکام پیدا ہو۔ حریت کانفرنس کے وفد میں میر واعظ عمر فاروق کے ہمراہ عبدالغنی بھٹ، مولانا عباس انصاری، آغا حسن بھٹ ڈامی ، مختیار واضحہ بھی کراچی پہنچے۔

حریت کانفرنس کے وفد نے مزار قائد پر بھی حاضری دی مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر واعظ عمر فاروق نے کہا کشمیر کا حل ابھی دور ہے انہوں نے کہا ابھی تک کشمیریوں کے حقوق یقینی بنانے کا کہا گیا۔

میرواعظ نے کہا ایسے اقدامات کو یقینی بنایا جائے کہ کشمیری آپس میں مل سکیں۔ انہوں نے کہا لاہور میں نواز شریف اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔