مریم نواز این اے 127 سے الیکشن لڑیں گی

 Maryam Nawaz

Maryam Nawaz

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ نواز کی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز حلقہ این اے 127 سے الیکشن لڑیں گی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے این اے127 سے بطور امیدوار مریم نواز کی منظوری دے دی۔

دوسری جانب صدر ن لیگ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارٹی ٹکٹ پارلیمانی بورڈ کی سفارشات پر ہی جاری کیے جائیں گے، میرٹ، ڈسپلن اور پارٹی سے وفاداری کو ترجیح دی جائے گی۔

لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نیازی اور زرداری کی نااہلی کے باعث کے پی اور سندھ کے عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے جبکہ ن لیگ کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ کراچی کا امن ہی سندھ میں مسلم لیگ ن کی جیت کی نوید ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے موقع دیا تو کےپی، سندھ اور بلوچستان بھی پنجاب جیسا بنا کر دکھائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کارکردگی کی وجہ سے مسلم لیگ چاروں صوبوں سے جیتے گی۔

ادھر شہباز شریف نے انتخابی مہم میں حصہ لینے کے حواہشمند رضا کاروں سے کوائف مانگ لیے۔

انہوں نے مازید کہا کہ پارٹی کی انتخابی مہم میں حصہ لینےکےخواہشمند اپنےضلع اورتعلیمی قابلیت کے ساتھ رابطہ کریں۔