ملتان: پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان ہلاک

multan

multan

ملتان نشتر ہسپتال میں تھانہ ساہوکا پولیس کے مبینہ تشدد کا شکار نوجوان دم توڑ گیا۔ ضلع وہاڑی تھانہ ساہوکا کی بستی مگرانے والا میں گھریلو جھگڑے پر پولیس نے بائیس سالہ علی شہباز پرتشدد کیا۔
علی شہباز کی بہن تسلیم کے مطابق اس کے شوہر نے گھر آکر جھگڑا کیا اور پولیس کو بلالیا۔ پولیس نے علی شہباز کو تشدد کا نشانہ بنایا اور حالت تشویشناک ہونے پر اسے بورے والا تحصیل اسپتال لے جایا گیا ۔ ڈاکٹروں کے جواب دینے پر پولیس غائب ہوگئی اوراسپتال انتظامیہ نے تھانہ فتح شاہ پولیس کے ہمراہ علی شہباز کو نشتر ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔