ملک بھر میں آج یوم عاشور منایا جا رہا ہے

Ashorah

Ashorah

ملک بھر میں آج یوم عاشور منایا جا رہا ہے۔ عزادار شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کریں گے. کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک، لاہور میں موچی گیٹ اور پشاور میں امام بارگاہ آغا سید علی شاہ سے برآمد ہو گا۔
آج ملک بھرمیں دسویں محرم الحرام کے ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں عزادار شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ ملک کے تمام بڑے شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی ہے۔
کراچی میں مرکزی جلوس صبح دس بجے امام بارگاہ شاہ خراساں سے برآمد ہوکر امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں میں ختم ہوگا۔ مرکزی جلوس کی نگرانی کیلیے سات ہزار پولیس اہلکار، چار ہزار رینجرز پانچ سو پولیس کمانڈوز اور پانچ سو ایف سی اہلکار تعینات ہوں گے۔
پشاور میں مرکزی جلوس اندرون شہر سے برآمد ہوگا جبکہ لاہور کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سکیورٹی کیسخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اڑتیس اضلاع میں پولیس کے ساتھ فوج بھی تعینات ہے۔
لاہور میں مرکزی جلوس کی نگرانی کیلیے دس ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے بتایا کہ روٹ کلیئرنس کے بعد جلوس کو گزرنے کی اجازت ہوگی۔ ضرورت پڑنے پر رینجرز کو بھی طلب کیاجا سکتا ہے۔