مہدی حسن کا سوئم، رہائش گاہ پر مداحوں کی بڑی تعداد موجود

mehdi hassan

mehdi hassan

کراچی : (جیوڈیسک)شہنشاہ غزل مہدی حسن کے سوئم پر بھی اظہار تعزیت کے لیے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا۔ کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں مہدی حسن کی رہائش گاہ پر ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر ان کے مداح سیاسی شخصیات سمیت شوبز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے فراد نے شرکت کی۔ میڈیا سے گفتگو میں معروف کامیڈین عمر شریف کا کہنا تھا کہ مہدی حسن کا نام دنیا موسیقی میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل کا کہنا تھا کہ مہدی حسن میوزیکل اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا جانا چاہیے۔