نئی دہلی: انا ہزارے کی بھوک ہڑتال ساتویں روز بھی جاری

anna hazare

anna hazare

بھارت کے معروف سماجی رہنما انا ہزارے کی بھوک ہڑتال ساتویں روز بھی جاری ہے۔ انا نے کانگریس حکومت کی چار ماہ میں بل پارلیمنٹ سے پاس کرانے کی پیشکش بھی ٹھکرادی، رام لیلا میدان میں ہزاروں حامیوں کا احتجاج جاری ہے۔
بھارتی میڈیا مطابق کے انا ہزارے نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے قانون بنانے اور اسے پارلیمنٹ سے پاس کرانے کیلئے چھٹی رات بھی دارالحکومت نئی دہلی کے رام لیلا میدان میں گزاری، ان کے ہزاروں حامی ان کے ساتھ موجود رہے۔ اور مسلسل حکومت و کرپشن کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔
مسلسل بھوک کے باعث انا کا وزن کافی کم ہوگیا ہے۔ تاہم چھتیس ڈاکٹروں کی ٹیم انا کا معائنہ کررہی ہے اور ضروری ادویات فراہم کررہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق انا کی طبیعت بگڑی تو بھوک ہرٹال ختم ہوسکتی ہے۔ ٹیم انا کہہ چکی ہے کہ انا اس قت تک بھوک ہڑتال کرتے رہینگے۔ جب تک ان کی صحت ان کا ساتھ دیگی۔
ادھر حکومت نے انا کو منانے کیلئے بل واسطہ مذاکرات شروع کردئیے ہیں۔ جبکہ سرکاری حکام بھی انا سے ملے۔ تاہم انا نے بل پاس ہونے تک بھوک ہڑتال ختم کرنے سے انکار کردیاہے۔