نئی دہلی ہائی کورٹ کے باہر بم دھماکہ،10افراد ہلاک65 زخمی

india court

india court

بھارتی دارالحکومت میں دہلی ہائی کورٹ کے باہر بم دھماکے میں دس افراد ہلاک اور 65 زخمی ہوگئے ہیں۔  دھماکہ صبح ساڑھے دس بجے دہلی ہائی کورٹ کے گیٹ نمبر پانچ پر ہوا۔
اس وقت عدالت میں مقدمات کی سماعت جاری تھی لوگوں کا رش تھا۔ زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیاہے اور جن میں سے دس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ بھارتی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے اور تلاشی جاری ہے۔ کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ چھ ماہ پہلے بھی اسی کورٹ کے باہر پارکنگ ایریا میں دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک کار کو نقصان پہنچا تھا۔
بھارتی وزیرداخلہ پی چدم برم نے پارلیمنٹ میں بیان میں کہا کہ دہلی ہائی کورٹ دہشتگردی بدترین کارروائی ہے اور کارروائی میں ملوث افراد کو کیفرکردار پہنچایا جائیگا۔ ان کاکہنا تھا کہ دہشتگرد کارروائی میں ملوث گروپ کا سراغ لگارہے ہیں۔