نئے صوبے میں شمولیت کی تجویز، میانوالی میں کل ہڑتال

New Province Strike

New Province Strike

بہاولپور جنوبی پنجاب صوبے میں شامل کرنے کے خلاف کل میانوالی میں شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا۔
میانوالی کی بہاولپور جنوبی پنجاب کے مجوزہ صوبے میں شمولیت کے خلاف شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ ڈسٹرکٹ بار، انجمن تاجران، مسلم لیگ نون اور دیگر سیاسی جماعتوں کا اجلاس پریس کلب میں ہوا جس میں کل سے میانوالی میں شٹر ڈائون کا اعلان کیا گیا۔ تحریک انصاف نے بھی میانوالی کو نئے صوبے میں شامل کرنے کی مخالفت کی ہے۔