نجی ایئر لائنزکے طیاروں کی جانچ پڑتال جاری

Air Line

Air Line

پاکستان : (جیو ڈیسک) نجی ایئر لائنز کے طیاروں کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ بھوجا ایئر کا ایک طیارہ کلیئرنس کے بعد شام اسلام آباد روانہ ہو گا۔ پی آئی اے کی لندن اور شاہین ایئر کی جدہ جانیوالی پرواز روک دی گئی۔

کراچی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ماہرین پی آئی اے اور نجی ائیر لائنز کے طیاروں کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔ بھوجا ایئر کے طیاروں کو جانچ کے بعد مرحلہ وار پرواز کی اجازت مل گئی۔ بھوجا ایئر کا ڈی سی نائن طیارہ کلیئر قرار دیا گیا۔ پرواز بی فور ٹو ون ون شام اسلام آباد روانہ ہو گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے انسپکٹر نے پی آئی اے کی آج صبح لندن جانے والی پرواز پی کیسیون ایٹ سیون روک دی۔ انسپکشن کی وجہ سے یہ پرواز کل روانہ ہو گی۔ نجی ایئرلائن شاہین کی جدہ جانیوالی پرواز این ایل سیون فائیو ون کو بھی انسپکشن ٹیم نے روک دیا۔