نیویارک پولیس کی بے گھر شخص پرمکوں کی بارش

New York Police

New York Police

نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک پولیس نے ایک بے گھر شخص کو اس وقت بری طرح پیٹ ڈالا جب وہ گہری نیند سو رہا تھا، شہری پر آٹریج سینٹر میں بغیراجازت سونے کا الزام تھا۔مقامی ذرائع کے مطابق ایہود نے سینٹر کے ایک حصے میں ایک مہینے تک رات گذارنے کے لیے اجازت حاصل کر لی تھی۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پہلے اس پر دو پولیس افسران نے بری طرح تشدد کیا اور پھر گرفتاری سے قبل اس پر مرچوں کا اسپرے کیا، ریاستی اسمبلی کے رکن نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کی تذلیل قرار دیا اور مبینہ تشدد کے ذمہ دار پولیس افسران کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایہود پر پولیس افسران پر حملے، انہیں دھمکانے اور ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں جس پر اسے پانچ سال تک کی سزا ہو سکتی ہے تاہم اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔