وزارت دفاع کا تحریری جواب سپریم کورٹ میں داخل

supreme court

supreme court

سپریم کورٹ میں میمو کیس کی سماعت آج ہو رہی ہے۔ وزارت دفاع اور ڈی جی آئی ایس آئی نے جوابات سپریم کورٹ میں داخل کرادیئے ہیں۔ سیکرٹری دفاع کی جانب سے داخل کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج اورآئی ایس آئی کے آپریشنل معاملات میں حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں اس لئے فوج اورآئی ایس آئی کے بارے میں حکومت سے کوئی جواب نہ مانگا جائے۔
سیکرٹری دفاع نے کہا کہ فوج سے متعلق حسین حقانی اور منصور اعجاز کے بیانات کی بھی جواب طلبی نہ کی جائے۔ حکومت فوج اورآئی ایس آئی کے انتظامی معاملات دیکھتی ہے۔ اٹارنی جنرل ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا کی جانب سے جواب الجواب رات گئے رجسٹرار آفس میں داخل کرایاگیا جس میں ڈی جی آئی ایس آئی نے اپنا پراناموقف دہرایا ہے۔