وزیر اعلی سندھ کا شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک)وزیراعلی سندھ نے کراچی کا دورہ کیا وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے کراچی میں دو گھنٹے تک شہر کا دورہ کیا۔ پولیس ،رینجرز اورقانون نافذ کرنے والیاداروں کو ہدایت دی ہے کہ دہشتگردوں کو فوری گرفتارکیا جائے۔

کراچی میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ہدایت کی کہ شہر کی صورتحال کو کنٹرول کیا جائے۔ٹارگٹ کلرز ، دہشتگردوں اور مجرموں کو بلاتاخیر گرفتار کیا جائے۔انہوں نے بغیر اطلاع دوگھنٹے تک شہرکادورہ بھی کیا۔

وزیراعلی نے پولیس پیٹرولنگ ، مختلف مقامات پر گاڑیوں ، موٹرسائیکلوں اورمشکوک افراد کی چیکنگ کو بڑھانے کی ہدایت کی۔وزیراعلی نے کہا کہ کسی بھی انسان کا قتل انسانیت کا قتل ہے جو موجودہ حکومت برداشت نہیں کریگی۔