وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم کی زیرصدارت ہوگا

cabinet meeting

cabinet meeting

وزیراعظم کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہورہا ہے ذرائع کے مطابق اجلاس میں کراچی میں بدامنی اور تازہ ترین قومی سیاسی صورتحال سمیت اہم قومی امورپرتبادلہ خیال ہوگا۔
قوی امکان ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اورامن وامان کی ابترصورتحال کے پیش نظروفاقی کابینہ، سندھ حکومت کواپنی بھرپور اعانت کی یقین دھانی کرائے گی اوراس سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے اہم اقدامات کی منظوری بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے گزشتہ رات ایوان صدرمیں پیپلزپارٹی کی جانب سے سندھ حکومت کو کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے سلسلے میں بھرپوراعانت فراہم کرنے کی یقین دھائی کرائی گئی تھی۔