ٹوائیلائٹ فائنل پارٹ : 8 ویں سب سے زیادہ بزنس کرنیوالی فلم

Twilight

Twilight

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہالی ووڈ فلم ٹوائیلائیٹ سیریز نے جاتے جاتے اپناجادو دکھا ہی دیا۔ فلم پہلے ہفتے سب سیزیادہ بزنس کرنے والی ہالی ووڈ لسٹ میں آٹھویں نمبر پرآگئی۔ ویمپائرز کے اثر میں انسانی دنیا آہی گئی۔ایک لڑکی محبت نے ویمپائرز کوفاتح بنادیا۔ ٹوائیلائیٹ سیریز کا ہوا اختتام ۔

فلم نے اب تک کئی شاندار ریکارڈز قائم کئے،مگر جاتے جاتے بھی کسرنہیں چھوڑی۔اور بناڈالا ایک نیا ریکارڈ۔فلم ہالی ووڈ کی ٹاپ ٹین لسٹ میں آٹھویں نمبر پر آگئی ہے ، جنھوں نے ریلیز کےآغاز میں ہی شانداربزنس کیا۔ فلم ٹوائیلائیٹ ساگا بریکنگ ڈان پارٹ ٹو نے تین دن میں تین سو چالیس ملین ڈالرز کابزنس کرکے تاریخ میں نام شامل کرلیا ۔مگر اب بھی فلم دی ایوینجرزکا ریکارڈ نہیں توڑ پائی جس نے پہلے ہی دن دوسوسات ملین ڈالرکابزنس کیاتھا۔

دوسرے نمبر پر ہے ہیری پوٹر سیریز جس نے اپنے فائنل پارٹ سے ایک سو انہیتر ملین ڈالر کاکھڑکی توڑ بزنس کیا تھا اور تیسرے نمبر پر ہے ڈارک نائیٹ رائزز۔جس نے ایک سو ساٹھ ملین ڈالرز کا بزنس کرکے نیاریکارڈ قائم کیا۔جس کے بعد ٹوائیلائیٹ سیریز کے فائنل پارٹ نے اپنا کمال دکھایا ہے۔