پاکستان تحریک انصاف ملک میں تعلیم اور روزگارکو یقینی بنائے گی، چوہدری سجاد اصغر

گجرات:آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 112چوہدری سجاد اصغر کلیوال سیداں نے گزشتہ روز یونین کونسل عادووال میں مختلف برادریوں کی شمولیت کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں تعلیم اور روزگار کو یقینی بنائے گی ، یہ جماعت ملک میں غریب عوام کی حالت بہتر ، ناانصافی ، مہنگائی اور بے روزگاری ختم کریگی ، ملک میں اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دے گی ، شمولیتی جلسے میں سابق صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ق یوتھ ونگ پنجاب چوہدری احمد ندیم گجر نے بھی خطاب کیا ، انہوں نے مسلم لیگ ق حلقہ پی پی 112کے نائب صدر اور سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد اعظم کو تحریک انصاف میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دی ، ضلعی قائدین نے عادووال میں مرزا برادری و دیگر لوگوں کے جوش و جذبے کے پیش نظر مرزا وحید بیگ کو پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ حلقہ پی پی 112کا سینئر نائب صدر بنا دیا گیا ہے ، اس سے قبل جلسہ شروع ہوتا ، محکمہ واپڈا نے بجلی بند کر دی ، جنریٹر سے کام چلایا گیا ، نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ،بائی پاس روڈ سے مہمانوں کو ڈھولوں کی تھاپ سے جلسہ گاہ میں لایا گیا ، زیادہ تر لوگوں کا کہنا تھا یہ جلسہ گیند بلے والوں کا ہے ، نوجوانوں نے موٹر سائیکل اور سروں پر پی ٹی آئی کے جھنڈے باندھے ہوتے تھے ۔