پاکستان میں نجی قرضوں کا حجم چوہتر ارب روپے پہنچ گیا

state bank

state bank

گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت اور مالیاتی شعبہ اس سطح پر پہنچ گئی ہے کہ ایک روشن اور مستعد ڈیٹ مارکیٹ کو فروغ دے سکیں۔
پاکستان کی معیشت میں مالیاتی اداروں اور کیپٹل مارکیٹس کے کردار کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نجی قرض کا حجم چوہتر ارب روپے کے قریب ہے جو جی ڈی پی کا اعشاریہ پانچ فیصد ہے جو حکومتی واجب الادا چار کھرب چونسٹھ ارب روپے کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ مستقبل میں گو کہ قرضوں میں کچھ بہتری آسکتی ہے لیکن یہ امکان نہیں کہ بینک مستقبل قریب میں نئے طویل المدتی منصوبوں کے لئے قرض دینے میں گہری دلچسپی لیں گے۔