پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں بھارتی فوجی کو سزا

indan army

indan army

نئی دہلی کی ایک عدالت نے پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے اور بھارتی دفاعی معلومات پاکستان کو فراہم کرنے کے الزام میں بھارتی فوجی کو سات سال قید کی سزا سنادی۔
ملزم انیل کمار ڈوبے کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے سزا سنائی۔ انتالیس سالہ بھارتی فوجی انیل کمار ڈوبے پر الزام تھا کہ اس نے بھارتی فوج کی تعیناتی اور تعداد کے بارے میں خفیہ معلومات پاکستان منتقل کیں۔
پولیس نے انیل کمار کو بیس اکتوبر سن دو ہزار چھ کو اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے قبضے سے سی ڈیز اور دستاویزات برآمد کیں تھیں۔۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے سن دو ہزار پانچ کے اے جی آئی جرنل اور نئے ڈائلنگ نظام کی دستاویزات بھی برآمد کی تھیں۔