پاک امریکا تعلقات پر آل پاریٹز کانفرنس آج ہو رہی ہے

gilani

gilani

اسلام آباد : امریکی الزامات کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر ملک بھر کی سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس آج ہورہی ہے۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر بھی کانفرنس میں شریک ہوں گی اور امریکا کے دورے کے حوالے سے بریفنگ دیں گی۔
وزیراعظم ہاوس کے ترجمان کے مطابق کانفرنس میں شرکت کیلئے مسلم لیگ ن کے میاں نواز شریف اورچوہدری نثار، مسلم لیگ ق کے چوہدری شجاعت حسین، امیر جماعت اسلامی سید منور حسن، متحدہ قومی موومنٹ کے حیدرعباس رضوی، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور عبدالغفور حیدری، عوامی نیشنل پارٹی کے اسفند یار ولی اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔ جے یو آئی کے مولانا سمیع الحق، سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی، عوامی تحریک کے رسول بخش پلیجو، مسلم لیگ عوامی کے شیخ رشید ، پیپلز پارٹی (شیر پا) کے آفتاب شیرپا ، مسلم لیگ ہمخیال کے سلیم سیف اللہ ، نیشنل پیپلز پارٹی کے غلام مرتضی جتوئی ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے۔
بی این پی مینگل گروپ کے سربراہ اختر مینگل ، نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو ، بی این پی عوامی کے سینٹر میر اسراراللہ زھری ، جمہوری وطن پارٹی کے رہنما سینٹر شاہد حسن بگٹی ، تحریک جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد نقوی ، تحریک نفاذ جعفریہ کے حامد علی شاہ موسوی ، سنی تحریک کے ثروت اعجاز قادری ، نظام مصطفی پارٹی کے صاحبزادہ فضل کریم ، نظام مصطفی پارٹی کے جاجی حنیف طیب ، جمعیت المشائخ پاکستان کے پیر فضل الحق، جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ ابوالخیر محمد زبیر ، سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم اور وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی ہم آھنگی ڈاکٹر پال بھٹی کو بھی کانفرنس میں شرکت کیلئے دعوت نامے بھیج دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق کانفرنس میں دیگر کے علاوہ وزیر دفاع چوہدری احمد مختار، پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں اور آئی ایس آئی چیف احمد شجاع پاشا بھی شریک ہوں گے۔