پاک چین دو طرفہ مذاکرات میں تجارتی تعاون بڑھانے پرغور

china hina

china hina

چین اور پاکستان میں دو طرفہ مذاکرات میں پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کررہی ہیں۔
مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ جس میں علاقائی معاملات، عالمی امور جس میں لیبیا اور شام بھی زیر بحث آئے۔ جہاں سیاسی و سماجی اصلاحات کیلئے عوامی جدوجہدجاری ہے۔