پشاور میں دھماکے کے بعد سندھ میں سیکورٹی سخت

karachi security

karachi security

آئی جی سندھ مشتاق احمد شاہ نے پشاور کارخانو مارکیٹ میں ہونیوالے دھماکے کے تناظر میں سندھ پولیس کو ہدایت جاری کی ہیں کہ صوبے بھر میں سیکیورٹی اقدامات کو ٹھوس بنایا جائے۔
انہوں نے ہدایت دی ہیں کہ تمام مساجد،امام بارگاہوں کے علاوہ قربانی کے جانوروں کی منڈیو، شاپنگ سینٹرز اور ہوٹلوں سمیت عوامی مقامات پر پولیس کی تعیناتی یقینی بنائی جائیاور سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے جائیں۔
انہوں نے ہدایت دی کہ تمام سرکاری عمارتوں ، اہم دفاتر،حساس تنصیبات، ایئرپورٹس، ریلوے اسٹیشنوں، بس ٹرمینلز وغیرہ پر اضافی نفری تعینات کی جائے۔ انہوں نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی چیکنگ سخت کرنے اور داخلہ و خارجی راستوں کی نگرانی بڑھانے کی بھی ہدایت کی ہے۔