پشاور میں دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی سخت

peshawar police

peshawar police

پشاور میں دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ شہر میں بڑی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دیدیا گیا ہے۔   شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کی گئی ہے۔ گاڑیوں کو سخت چیکنگ کے بعد شہر میں داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے ۔ گورنرہاوس ، وزیراعلی ہاوس اور سول سیکریٹریٹ سمیت سرکاری عمارتوں پر سیکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔