پشاور: چار سالہ بچی کو سوارہ کرنے والے تین ملزمان گرفتار

peshawar high court

peshawar high court

پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر چار سالہ عاصمہ کو سوارہ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ضلع دیر سے تعلق رکھنے والی چارسالہ اسما کو ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق سکیورٹی بھی فراہم کردی گئی ہے۔
ملزمان نے جرگے کے ذریعے عاصمہ کو سوارہ میں مانگا تھا بچی کے اہل خانہ نے انکار کر دیا جس پر ملزمان نے بچی کے والد اور بھائی کو قتل کر دیا۔ پولیس نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ۔ عاصمہ کو اس کا بھائی پشاور لے آیا جہاں اس نے چیف جسٹس ہائیکوٹ کو درخواست دی ۔ پولیس تین گرفتار ملزمان کی نشاندہی پردیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔