پشاور: گھر میں آگ لگنے سے دو بچے جاں بحق

peshawar

peshawar

پشاور میں مکان میں آگ بھڑک اٹھنے سے دو بچے جاں بحق اورخاتون سمیت تین افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ پشاور پولیس کے مطابق صدر کے علاقے میں گیس لوڈشیڈنگ کے باعث گھر کا گیس کا چولہا کھلا رہ گیا۔
گیس کا پریشر بڑھنے سے گیس پورے گھر میں پھیل گئی ۔ خاتون خانہ نیصبح چولہا جلانے کی کوشش کی تو کچن اور گھر میں موجود گیس نے آگ پکڑلی آگ پورے گھر میں پھیل گئی۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور عملے نے آگ پر قابو پایا۔ جاں بحق بچوں کی لاشیں اور زخمیوں کوامدادی رضاکاروں نے اسپتال پہنچایا۔