پولیو ٹیموں پر حملے: ڈبلیو ایچ او ، یونیسیف نے پولیو ورکرز کو کام سے روک دیا

Polio Teams Attack

Polio Teams Attack

اسلام آباد(جیوڈیسک)عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نے پاکستان میں اپنے پولیو فیلڈ ورکرز کو کام  سے روک دیا۔پشاور میں پولیو ٹیموں پر حملے کے بعد ڈبلیو ایچ او نے ورکرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مزید احکامات جاری ہونے تک کام روک دیں۔

یونیسیف نے بھی پولیو مہم میں شریک اپنے عملے کو کام بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز پولیو کانفرنس میں پولیو ٹیموں پر حملوں کے خلاف ایک مذمتی قرارداد منظور کی گئی۔

مسلم لیگ نون ،ایم کیو ایم، جماعت اسلامی،جمعیت علمائے اسلام اورعوامی نیشنل پارٹی کے قائدین نے قرارداد کی مکمل حمایت کی۔

سیاسی جماعتوں کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ پولیوکے خلاف پراپیگنڈا کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اپنے بچوں کو بچانے اورانکی صحت کے لیے سب کوآگے آنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اور مذہبی جماعتیں متحد ہو جائیں تو پاکستان جلد پولیو فری ملک بن جائے گا۔