پیپلز پارٹی آج سندھ پنجاب کی سرحد پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

Peoples Party Protest

Peoples Party Protest

پاکستان : (جیو ڈیسک) پیپلز پارٹی آج سندھ اور پنجاب کی سرحد پر سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، اوباڑو کے علاقے کموں شہید میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔

سندھ اور پنجاب کی سرحد پرآج ہونے والے جلسے کی تیاریاں زور و شور جاری ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا دعوی ہے کہ یہ تاریخی جلسہ ہو گا۔ جلسے میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کے پیش نظر قومی شاہراہ کو سکھر سے کموں شہید تک ہیوی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے اور اسے متبادل راستوں سے روانہ کیا جا رہا ہے۔